Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ سے زخمی لڑکی دم توڑ گئی، موت سے قبل لڑکی نے ویڈیو بنائی

لڑکی کے شوہر اور نوکر کو حراست میں لیا ہے، پولیس
شائع 12 نومبر 2023 11:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولیس نے لڑکی کے شوہر اور نوکر کو حراست میں لیا ہے۔ دوسری طرف ہل پارک کے قریب نرسری سے درخت پر لٹکی خاتون کی لاش ملی ہے جبکہ ملیر میمن گوٹھ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص اور اسپتال میں دم توڑنے والی خاتون کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست شوہر نے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ آج صبح بیوی نےخودکشی سے متعلق ویڈیو بنائی، ویڈیو میں بیوی نے کہا زندگی سے بے زار ہوں، خودکشی سے میرے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

پولیس کے مطابق لڑکی اور زیر حراست لڑکے کا موبائل تحویل میں لے لیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ لڑکی نفسیاتی مریضہ تھی، کچھ دن قبل لڑکی نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد جان بچانے کے لیے اسے نجی اسپتال میں داخل کر وایا گیا تھا۔

درخت پر لٹکی لاش

کراچی میں ہل پارک کے قریب نرسری سے درخت پر لٹکی لاش ملی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت شریف مسیح کے نام سے ہوئی، متوفیہ کی عمر 58 برس تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

بھکر: سفاک بیٹے نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

کراچی میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکارجاں بحق ہوگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

ملیر میمن گوٹھ دم لوٹی نمبر-08 کے قریب گھر سے پھندا لگی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ شناخت منظور حسین ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی، 27 سالہ شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

firing

Suicide

Crime

Karachi Police