Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

امریکی ارب پتی کی تکنیک نے مونگ پھلی فروش کی آمدنی میں ہوشربا اضافہ کردیا

حکمت عملی اور ذہانت کا زبردست امتزاج، صرف دو پوسٹرز سے کاروبار کئی گنا ہوگیا
شائع 12 نومبر 2023 10:18pm

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں سڑکوں پر مونگ پھلی بیچنے والے ایک شخص نے امریکی ارب پتی کا طریقہ اپنا کر اپنی آمدنی میں ہوشرُبا اضافہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پر مونگ پھلی بیچنے والے اس شخص کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس نے سیلز مین شپ کے فن کو بالکل نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔

اس تصویر میں جو منظر موجود ہے اس میں اس شخص کی منفرد کاروباری ذہانت، بزنس اسٹریٹجی اور نرالا انداز نظر آتا ہے۔

مونگ پھلی بیچنے والے اس شخص نے اپنے عارضی اسٹال پر دو دلچسپ پوسٹرز نمایاں کرکے آویزاں کیے ہوئے ہیں۔

پہلے پوسٹر میں سرمایہ کاری کے گرو امریکی ارب پتی وارن بُفے کا ایک اقتباس درج تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ’اصول نمبر 1: کبھی بھی کسی گاہک کو جانے نہ دیں۔ اصول نمبر 2: اصول نمبر 1 کو نہ بھولیں۔‘

اس غیر روایتی اقتباس نے غیر متوقع طور پر جدید ترین مارکیٹنگ کی حکمت عملی کا کام کیا۔

دوسرے پوسٹر میں مونگ پھلی فروش نے مونگ پھلی کے استعمال کے فوائد بیان کرتے ہوئے صحت کے بارے میں شعور رکھنے والے گاہکوں کو اپنا نشانہ بنایا۔

پوسٹر میں مونگ پھلی میں موجود غذائیت کی تعداد، وٹامنز اور معدنیات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ میں مدد کرسکتے ہیں۔

مصنوعات کی خصوصیات اور فوائد کا یہ ذہین امتزاج مارکیٹنگ میں تخلیقی صلاحیتوں کی مثال ہے، جو سڑکوں پر دیکھے گئےسیلز کے روایتی حربوں سے بہت آگے ہے۔

Street Vendor

Peanut Seller

Warren Buffet