Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھکر: سفاک شخص نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو بیوی اور بیٹے سمیت گرفتار کرلیا
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 01:56am
بھکر: چمنی محلہ کے رہائشی نے جائیداد کے تنازع پر ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ تصویر بذریعہ مصنف
بھکر: چمنی محلہ کے رہائشی نے جائیداد کے تنازع پر ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ تصویر بذریعہ مصنف

بھکر میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ماں، بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو بیوی اور بیٹے سمیت گرفتار کرلیا۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق بھکر شہر کے چمنی محلہ کے رہائشی سفاک ٹیکسی ڈرائیور رانا اکرم نے جائیداد کے تنازع پر واردات کے بعد تینوں کی لاشیں نہر میں پھینک دیں۔

ملزم نے گزشتہ روز اپنی والدہ، بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد لاشیں پہلے گھر میں رکھیں اور پھر موقع دیکھ کر پکی نہر میں جا کر پھینک دیں۔

قتل کی گئی ملزم کی والدہ کی لاش آج لیہ کے قریب سے ملی ہے اور آخری اطلاعات آنے تک دیگر کی تلاش جاری تھی۔

یہ بھی پڑھیں :

راولپنڈی: 3 بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے اور دم گھٹنے سے جاں بحق

میلسی: باراتیوں کی کار نہر میں جاگری، دولہا اور دلہن کے بھائیوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے

کراچی: بلدیہ یوسف گوٹھ ٹرمینل کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکا، 2 مزدور جاں بحق

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد تھانہ سٹی جا کر ماں، بہن اور بہنوئی کے غائب ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ پولیس نے شک پر ملزم کو تحویل میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کیا۔ ملزم نے بتایا کہ والدہ کا گلا گھونٹا اور بہن کو ڈنڈوں سے پیٹا جبکہ دوران واردات بہنوئی آیا تو اس پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا اور پڑوس میں چھپ گیا، ملزم نے بہنوئی کو پڑوسی کے گھر جا کر قتل کیا، پولیس نے جرم چھپانے پر پڑوسی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔

Murder

Punjab police

Punjab Law and Order Situation