Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے نیدرلینڈز کی بیٹنگ ناکام، 160 رنز سے شکست

شریاس ائیر نے 128 رنز کی دلکش اننگ کھیلی ، کے ایل راہول نے 102رنز اسکور کیے
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2023 09:46pm
فوٹو ــ ٹوئٹر/کے این سی بی کرکٹ
فوٹو ــ ٹوئٹر/کے این سی بی کرکٹ

ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں بھارتی بلے بازوں نے نیدر لینڈز کے بولرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے اور پھر حریف ٹیم کو 250 رنز پر ڈھیر کردیا۔

بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

ٹیم انڈیا کے 411 رنز ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 48 ویں اوورز میں 250 رنز پڑ ڈھیر ہوگئی اور بھارت نے ورلڈ کپ کے آخری گروپ میں بھی 160رنز کی فتح اپنے نام کرلی۔

بھارتی بولرز میں جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور رویندرا جدیجا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اٹیکنگ کرکٹ کھیلی اور نیدر لینڈز کے بولرز پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

شریاس ایئر اور کے ایل راہول نے سنچریاں بنائیں جبکہ کپتان روہیت شرما ، شبمن گل اور ویرات کوہلی نے فیفٹیز اسکور کیں۔

بھارتی بیٹر شریاس ائیر نے آؤٹ ہوئے بغیر 128 رنز کی دلکش اننگ کھیلی اور مین آف دی میچ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا جبکہ کے ایل راہول نے 102رنز اسکور کیے۔

انڈین کپتان روہت شرما نے61، شبمن گل اور ویرات کوہلی نے51 ،51 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی طرف سے باس ڈی لیڈز نے 2، روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ جبکہ حریف کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔

نیدرلینڈز اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، پال وین میکرن، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت

بھارتی اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، رویندرا جڈیجا اور محمد سراج

babar azam

ICC

Indian Cricketer

world cup 2023