Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ میں دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں، راجہ ریاض

آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سابق اپوزیشن لیڈر
شائع 12 نومبر 2023 04:19pm

سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سویپ کرے گی، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو پارٹی میں ایڈجسٹ کرنے کیلئے جگہ نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا استحکام پاکستان پارٹی پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی، حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں

نوازشریف کل بلوچستان جائیں گے، 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہوگی

اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو پہلےسے زیادہ مزاحمت کریں گے، رہنما جے یو آئی

ان جماعتوں سے ملیں گےجہاں اتحاد ہوسکتا ہے، ن لیگ کے وفد کی کراچی میں ملاقاتیں

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ورکنگ جاری ہیں، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں۔

Raja Riaz

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)