Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کل بلوچستان جائیں گے، 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات ہوگی

ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2023 12:32pm
قائد ن لیگ نوازشریف۔ فوٹو ــ فائل
قائد ن لیگ نوازشریف۔ فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کل بلوچستان میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کل سے دیگر صوبوں میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کل بلوچستان کے دورے پر کوئٹہ جائیں گے، اور ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی ہوں گے۔

لیگی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، اور بلوچستان کی ان اہم سیاسی شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی لشکری رئیسانی کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت

ذرائع کا یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ اور بی اے پی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےمعاہدوں کا بھی امکان ہے۔

Nawaz Sharif

nawaz sharif returns 2023