الیکشن کمیشن قبل ازانتخابات دھاندلی کامنصوبہ بنا رہا ہے، تحریک انصاف کا دعویٰ
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل از انتخابات دھاندلی کامنصوبہ بنارہی ہے، افسران کودھاندلی پر خصوصی طور پر نوازا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل از انتخابات دھاندلی کا منصوبہ بندی کررہا ہے، اور 17 اور 18 گریڈ کے افسران جن کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے کم کا عرصہ رہ گیا ہے کہ انہیں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، یہ تعیناتیاں عام انتخابات میں دھاندلی کی واضح کوشش ہے۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ جو افسران دھاندلی کی ہدایات پر عمل کریں گے انہیں خصوصی طور پر نوازا جائے گا، اور ناکامی پر ان افسران کو ریٹائرمنٹ کی ”چھڑی“ دکھائی جائے گی، تاہم افسران کی اکثریب دھاندلی کرکے انعام پانے کا راستہ اختیار کرے گی۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کو ایسے راستے کی جانب دھکیلا جارہا ہے جہاں سے جمہوریت کی بحالی کا کوئی راستہ نہیں بچے گا، عام انتخابات میں قبل دھاندلی کے منصوبے سے واضح ہورہا ہے کہ ہم سیاہ دنوں میں داخل ہو رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.