اسرائیلی فوج کو 48 گھنٹوں میں شدید نقصان پہنچایا، حماس کا دعویٰ
حماس نے اسرائیل کے 25 سے زیادہ ٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، شمالی غزہ میں پانچ اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
حماس کا کہنا ہے اس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کو شدید نقصان پہنچایا، 160 سے زیادہ اسرائیل فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچایا گیا۔
ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں لیکن پھر بھی حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا۔
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس شمالی غزہ کا کنٹرول کھو چکی ہے، تین دن میں تقریبا دو لاکھ افراد جنوب کی طرف چلے گئے، شمالی غزہ میں اسرائیل کے چار فوجیوں کو ٹنل میں ٹریپ کرکے ہلاک کیا گیا، اسرائیلی طیاروں نے شام میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر پر اسرائیلی فوج کا حملہ
غزہ میں اقوام متحدہ کے دفتر میں پناہ لینے والے افراد اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
یو این ڈی پی کے سربراہ نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر پر گزشتہ رات گولہ باری کی گئی، متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
یو این ڈی پی نے کہا کہ عام افراد، شہری ڈھانچے اور اقوام متحدہ کی تنصیبات کو ہمیشہ محفوظ رکھا جانا چاہیے۔
اسرائیل کی غزہ پر رات گئے پہلے بمباری پھر گولہ باری
اسرائیل نے غزہ پر رات گئے پہلے طیاروں سے بمباری اور پھر ٹینکوں سے گولہ باری کردی، بمباری کے ساتھ ہی اسپتال میں اندھیرا چھا گیا، جس میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے، صہیونی فوج نے اسپتال کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
اسپتال آنے یا جانے والوں کو تاک تاک کر گولیاں بھی ماری جا رہی ہیں۔ الشفا اسپتال میں ایندھن اور آکسیجن ختم ہونے پر انتالیس بچوں کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
شہدا کی تعداد 11 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی، 27 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوگئے، وزارت صحت کے مطابق، چاراسپتالوں کے اطراف اسرائیلی ٹینکس تعینات ہیں۔ غزہ سے دو لاکھ فلسطینی دو دن میں جنوب منتقل ہوگئے۔
حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے پانچ فوجی ہلاک
شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے، حماس نے اسرائیل کے چار فوجیوں کو ٹنل میں ٹریپ کرکے ہلاک کیا، ایک فوجی شمالی غزہ میں مارا گیا، جس کی اسرائیلی فوج نے تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں
غزہ، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی شہید
امریکا میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرہ، ’کارکن نیویارک ٹائمز کی لابی میں داخل‘
کیا امام کعبہ نے مسلمانوں کو ’غزہ جنگ سے دور رہنے‘ کا کہا ہے؟
ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا ہے حماس کے جوان بہادری سے لڑ رہے ہیں، اب تک 160اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کر چکے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا ارادہ
اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر غزہ پر قبضے کا ارادہ ظاہر کردیا، جنگ بندی کے بڑھتے ہوئے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کا سیکیورٹی کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کا کوئی کردار نہیں ہوگا، حزب اللہ نے جنگ کی غلطی کی تو یہ اس کی آخری غلطی ہوگی، لبنان میں وہی ہوگا جو ہم غزہ میں کر رہے ہیں۔
سعودی ولی عہد کا غزہ پر اسرائیل کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ
ؔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ پر اسرائیل کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام روکا جائے۔
صدر محمود عباس کا عالمی برادری کی بےحسی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فوج کو جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں لایا جائے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا غزہ کے اسپتال بچوں کی لاشوں سے بھرے ہیں، غزہ میں خونریزی پر دنیا بھر کی خاموشی شرمناک ہے۔
امیرقطر کی اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری کی مذمت، کہا اسرائیلی مظالم پر دنیا خاموش ہے۔ ایرانی صدر نے کہا فلسطین امت مسلمہ کے فخر کا نشان ہے، غزہ کے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
حماس کے رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ پہلے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں اورنسل کشی کوروکنا چاہئے، عالمی دنیا اسرائیل کےساتھ اپنےتعلقات منقطع کرے۔
انہوں نے کہا کہ کہا مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کے حقوق کی بنیاد پر حل کیا جائے، دہائیوں سے امن عمل اسرائیل کی ضروریات پربنایاگیا ہے،یہی ناکامی کی وجہ ہے۔
لبنان کا محاذ اسرائیل کے خلاف فعال رہے گا، حزب اللہ
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کی کارروائیاں اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، لبنان کا محاذ اسرائیل کے خلاف فعال رہے گا۔
اسرائیل کے خلاف پہلی بار برقان نامی میزائل استعمال کیا۔ اسرائیل کے قصبے کریات شمونہ کو نشانہ بنایا گیا، بیروت کو بھی غزہ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.