Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: 3 بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے اور دم گھٹنے سے جاں بحق

بچوں کی شناخت 2 سالہ زوہان، 6 سالہ سائرہ اور7 سالہ فاریہ کے نام سے ہوئی
شائع 11 نومبر 2023 11:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 3 بہن بھائی ٹرنک میں بند ہونے اور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 3 بچے گھر میں کھیلتے ہوئے ٹرنک میں بند ہوگئے جہاں دم گھٹنے سے تنیوں کی موت ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں اور تینوں بچے حقیقی بہن بھائی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 2 سالہ زوہان، 6 سالہ سائرہ اور7 سالہ فاریہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کا والد وسیم خالد بائیکا چلاتا ہے جبکہ والدہ اقراء بی بی نجی مارٹ میں ملازمت کرتی ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کے ماموں احسان نے بتایا کہ والدین بچوں کی میتوں کو لے کر آبائی علاقے چکوال روانہ ہوگئے ہیں، بچے گھر میں اکیلے تھے، والدین موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

اسلام آباد: بیٹے کو بچانے کیلئے گٹر میں چھلانگ لگانے والا باپ بیٹے سمیت جاں بحق

کراچی: گلشن اقبال میں کھیل کے دوران گٹر میں گرنے والا بچہ اب تک نہ مل سکا

ماموں محمد احسان کے مطابق والد کے گھر آنے پر بچوں کی تلاش شروع کی گئی، تلاشی لینے پر بچے آٹے کی خالی پیٹی سے ملے۔

rawalpindi

child dead

Trunk