Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اور طلاق؟ ریحام خان نے وضاحت پیش کردی

'چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاقیں لوں، آپ سے مطلب؟'
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2023 11:47pm
Reham Khan refutes divorce rumours - Aaj News

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ان کی طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کردی ہے۔

ریحام خان نے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو اپنی زندگی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاقیں لوں، آپ سے مطلب؟ میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہاگر آپ اتنی توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر دے دیتے، یا اپنے کرئیر پر دے دیتے، یا اپنے بچوں پر دے دیتے، یا اپنی بہن کی شادی پر دے دیتے تو کیا ہی مختلف منظر ہوتا‘۔

ویڈیو میں ریحام کے ساتھ ان کے شوہر مرزا بلال بھی موجود تھے جن کے ساتھ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، یہ ان کی تیسری شادی ہے۔

ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔

ان کے شوہر بلال مرزا نے کہا کہ ’میں ایک چیز جو نوٹ کی وہ یہ کہ یہ سب مغلظات کو کی گئیں ان کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اگر چاہ رہے تھے کہ اس خبر کو پھیلا کر دوسری خبر کو چھپا لیں تو یہ ترکیب پرانی ہوچکی ہے۔

بلال مرزا نے کہا کہ جو ٹوئٹس آپ کرتے ہیں انہیں تھوڑا سا تبدیل کرلیا کریں ورنہ پتا چل جاتا ہے کہ یہ کہیں سے آئے ہوئے ہیں۔

ریحام خان کی تیسری شادی

ریحام خان نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کچھ یوں کیا کہ انھیں ’بالآخر ایک مرد مل گیا ہے جس پر وہ اعتماد کر سکتی ہیں۔‘

ان کے شوہر اداکار و ماڈل مرزا بلال بیگ ہیں جو پاکستانی ٹی وی چینلوں پر طنز و مزاح سے بھرپور سیاسی کامیڈی شوز میں کام کر چکے ہیں۔

ریحام اور مرزا کا نکاح امریکی شہر سیاٹل میں ہوا۔ ریحام نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ان کا بیٹا اس موقع پر ان کا وکیل بنا جبکہ نکاح خواں کے علاوہ مرزا کے والدین بھی وہاں موجود تھے۔

Divorce

Reham Khan

rumors

Rehman Khan Divorce