Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی

ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ سوری پاکستان! بابر کا سوشل میڈیا پر پیغام
شائع 11 نومبر 2023 10:56pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر قوم سے معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے، ہم کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔ سوری پاکستان!

بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ میرے لیے صرف کھیل نہیں بلکہ پاکستانی قوم کی امید ہے، میں پوری قوم سے ان کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر معذرت خواہ ہوں۔

ورلڈ کپ میں اسپنرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی، بابر اعظم

دوسری جانب کولکتہ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد میچ پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی، ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی مگر تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپس جا کر کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، یہاں سے مثبت چیزیں بھی لے کر جارہے ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے 30 سے 40 رنز زیادہ دیے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ قریب جا کر ہارے، ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی، اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے، مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 93 رنز سے شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری

ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی، ذکاء اشرف آئندہ ہفتے قومی کرکٹرز سے ملاقات کریں گے

ورلڈ کپ کے بعد استعفیٰ: بابر اعظم نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت شروع کردی

قومی ٹیم نے ایونٹ میں 9 میچز کھیلے جس میں اسے 4 میں کامیابی ملی جبکہ 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs England

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Apologized to nation