Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان سے کراچی آنیوالے کانگو کے7 مریض صحتیاب ہوگئے

شہر قائد کے نجی اسپتال میں کانگو کے 12 مریض زیر علاج ہیں، ترجمان محکمہ صحت سندھ
شائع 11 نومبر 2023 10:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بلوچستان سے کراچی آئے کانگو کے 7 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس وقت شہر قائد کے نجی اسپتال میں کانگو کے بارہ مریض زیرعلاج ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان سے کانگو کا کوئی نیا مریض کراچی منتقل نہیں ہوا، سندھ میں بھی کانگو وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نجی اسپتال میں داخل سات مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں دو مریضوں کو پہلے ڈسچارج کیا جاچکا ہے، اور کراچی میں کانگو کے دو مریض انتقال کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں علاج کے لئے منتقل ہونے والا سول اسپتال کا ایک اور ملازم غفار خان انتقال کرگیا تھا، جس کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کانگو وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 19 ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی

مرد مرغی کا گوشت نہ کھائیں کیونکہ ۔۔۔ کویتی فنکارہ کی انوکھی منطق نے نیا تنازع پیدا کردیا

مٹھی بھر کالے چنے روز کھائیں، فوائد کا خزانہ پائیں

گزشتہ روز ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض سندھ انسٹیٹیوٹ آف انفیکشیس ڈیزیز اسپتال نیپا میں قائم خصوصی کانگو وارڈ میں زیرِ علاج تھا، اور اس کی حالت تشویش ناک ہونے پر اُسے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

صحت

congo virus

dengue virus

Polio Virus