Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر اعلیٰ کا ملتان شجاع آباد فلائی اوور کے تعمیراتی کام کی سست روی پر اظہار تشویش

محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی بورڈ اجلاس میں ڈرون کے ذریعے 43 منصوبوں کی پیشرفت کا مشاہدہ کیا
شائع 11 نومبر 2023 10:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس میں فلاح عامہ کیلئے جاری 43 ترجیحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے پی اینڈ ڈی بورڈ اجلاس میں ڈرون فوٹیج کے ذریعے 43 منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار سہو نے وزیر اعلیٰ کو ہر پراجیکٹ کی فیزیکل پراگریس کے بارے میں بریف کیا۔

اجلاس میں شاہدرہ ملٹی گریڈ فلائی اوور، امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج، اکبر چوک فلائی اوور، رنگ روڈ سدرن لوپ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

گوجرانوالہ کو سیالکوٹ لاہور موٹروے سے لنک کرنے والی سڑک، فیصل آباد میں عبداللہ پور فلائی اوور اور دیگر پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے ملتان شجاع آباد فلائی اوور منصوبے پر کام کی رفتار میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔

اجلاس میں نئے جی او آر، سروسز، گنگارام، لیڈی ولیگٹن، میو اور جنرل سمیت دیگر اسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Punjab Development

Pakistan Development

CARETAKER CM PUNJAB