Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے، مغربی ممالک ہتھیاروں کی فراہمی روکیں، او آئی سی عرب لیگ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ

امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے، اجلاس
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2023 09:30am

غزہ کی صورت حال پر ہفتے کو ہوئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ریاض میں آج ہونے والی عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے شرکاء نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات بند کی جائیں۔

مزید پڑھیں

عرب لیگ اور او آئی سی اجلاس میں اسرائیل کے خلاف 5 نکاتی منصوبے پر ممالک تقسیم

کیا امام کعبہ نے مسلمانوں کو ’غزہ جنگ سے دور رہنے‘ کا کہا ہے؟

بیان میں اسرائیل کی جنگ کو ”اپنے دفاع“ کے طور پر بیان کیا جانا بھی مسترد کیا گیا اور ’غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جنگی جرائم، قابض حکومت کی طرف سے وحشیانہ اور غیر انسانی قتل عام‘ کی مذمت کی گئی۔

Saudi Arabia

Arab League

OIC Meeting

Gaza War