Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے 31 کھلاڑی تربیتی کیمپ میں طلب

کیمپ 14 نومبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا
شائع 11 نومبر 2023 07:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ملائیشیا میں شیڈول جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا گیا، کیمپ 14 نومبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔

پی ایچ ایف کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے تربیتی کیمپ کیلئے جن کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے ان میں گول کیپرز علی رضا، عبدا لرافع ساجد، فیضان جنجوعہ جبکہ ڈیفنڈرز میں ارباز احمد، سفیان خان، احتشام اسلم اور عقیل احمد شامل ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے مڈ فیلڈرز کیلئے مرتضیٰ یعقوب، محمد عماد اور غضنفر علی کو منتخب کیا ہے جبکہ فار ورڈز میں ارشد لیاقت، عبدالحنان شاہد اور حمزہ فیاض سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

کیمپ کمانڈنٹ کرنل ریٹائرڈ آصف ناز کھوکھر نے تمام کھلاڑیوں کو 13 نومبر کو لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

sports

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Federation