Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی تن ساز نوید بٹ نے مسٹر اولمپیا میں گولڈ میڈل جیت لیا

نوید بٹ نے یہ گولڈ میڈل پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے نام کردیا
شائع 11 نومبر 2023 06:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستانی تن ساز نوید بٹ نے مسٹر اولمپیا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

تن ساز نوید بٹ نے لاس ویگاس امریکا میں ہونے والے مسٹر اولمپیا کی فزیکل چیلنج کیٹگری میں حصہ لیا اور پاکستان کے لئے پانچویں بار مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

نوید بٹ نے یہ گولڈ میڈل پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے نام کردیا۔

یاد رہے کہ تن ساز نوید بٹ نے بچپن میں پولیو کا شکار ہونے کے باوجود تن سازی میں خوب نام کمایا۔

sports

Bodybuilder Naveed Butt

Mr Olympia