پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان
آئی ایم ایف قرض پروگرام کا پہلا جائزہ اجلاس، پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے، نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر پالیسی سطح مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں اب تک کی کارکردگی اہداف اور عملدرآمد سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ دس روزہ تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد پیر کو تین روزہ پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے جارہے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے مرکزی بینک سے براہ راست قرض نہ لینے اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ دینے کی یقین دہانی سمیت اہم اقدامات سے جائزہ مشن وفد کو آگاہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات جمعرات تک اسلام آباد میں جاری رہیں گے۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔
اس سے قبل تکنیکی سطح کے مذاکرات میں پاکستان نے پہلے جائزہ کے مقررہ اہداف اور آئندہ کی حکمت عملی سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :
آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، کسانوں، پراپرٹی ڈیلرز سے بھاری ٹیکس وصولی کا مطالبہ کردیا
پاکستان نے بیرونی مالیاتی خسارے پر آئی ایم ایف کو نئی تجاویز سے آگاہ کردیا
پاکستان نے بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پرائمری بجٹ سر پلس کے مقررہ اہداف حاصل کئے حکومتی گارنٹیز میں کمی کی، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سمیت اہم اہداف حاصل کرنے سے متعلق بھی آگاہ کر دیا ہے۔
Comments are closed on this story.