Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورت نظر آنے کے جنون میں ٹی وی اسٹار جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں

سرجری تقریباََ ڈھائی گھنٹوں پر مشتمل تھی
شائع 11 نومبر 2023 02:55pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

برازیل سے تعلق رکھنے والی معروف انفلوئنسر اور رئیلٹی ٹی وی اسٹارلوانا اینڈریڈ 29 سال کی عمر میں لیپوسکشن سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق لوانا اینڈریڈ جسم کی زائد چربی کو کم کروانے کے لیے ساؤ پالو کے ایک اسپتال میں لائپوسکشن (Liposuction) کروانے گئی تھیں، اُن کی یہ سرجری تقریباََ ڈھائی گھنٹوں پر مشتمل تھی۔

ساؤ پالو اسپتال میں سرجری کے تقریبا ڈھائی گھنٹے بعد لوانا اینڈریڈ کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں آئی سی یو لے جایا گیا لیکن منگل کی صبح ان کا انتقال ہو گیا۔

لوانا اینڈریڈ کو پیر کی سہ پہر لیپوسکشن آپریشن کے لیے یونٹ میں داخل کیا گیا تھا، تقریبا ڈھائی گھنٹے کی سرجری کے بعد مریضہ کو اچانک سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کیے گئےجہاں تھرمبوسس کا انکشاف ہوا۔ انہیں فوری طور پر آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔۔

لیکن ان کی صحت مزید گھمبیر ہوگئی اور طبی عملے کی کوششوں کے باوجود وہ اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔

lifestyle

شخصیات

social media influencer

Liposuction surgery

Luana Andrade