عدالت نے طلاق کے کیس میں پالتو کتیا کو گھر کا حصہ قرار دیدیا
جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا کی ایک عدالت نے طلاق کے کیس کی کارروائی کے دوران جوڑے کو اپنی پالتو کتیا کو فیملی کا حصہ سمجھنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم پالتو جانور کی اپنے مالک کے ساتھ انسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا، کتیا ’سیمونا‘ جیڈر کاسٹانو اور لینا اوچووا کے درمیان علیحدگی کے بعد لینا اوچووا کے حصے میں آئی تھی۔
جس کے بعد کتیا سیمونا نے اپنی خاتون مالک لینا کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اس نے سابق شوہر کو سیمونا کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دینے سے منع کردیا تھا۔
سابق شوہر جیڈر کاسٹانو نےغور کیا کہ سیمونا اس کے ساتھ کھیلنے کیلئے ہفتوں انتظار کرتی ہے اور وہ اداس ہونے کی وجہ سے کھانا بھی ٹھیک سے نہیں کھاتی تھی، جبکہ جیڈر بھی بچھڑنے کی وجہ سے دکھی تھا۔
کئی ماہ تک جاری رہنے والی صورتحال کے جیڈر کاسٹانو نے اس معاملے کو عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا کہ اسے سیمونا پہلے طے شدہ دوروں کے دوران ملنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ ہی بگوٹا سپیریئر کورٹ کے ججوں نے سناتے ہوئے کہا کہ پالتو کتیا کو قانونی طور پر جیڈر کاسٹانو کی ’بیٹی‘ سمجھا جائے اور عدالتی کارروائی کے دوران سیمونا کو ایک بچے کی طرح سمجھا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ جیڈر کاسٹانو نے اپنی سابقہ اہلیہ لینا اوچووا پر سیمونا سے پہلے سے طے شدہ دوروں کی اجازت دینے سے انکار پر بھی مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس پر عدالت نے شوہر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔
Comments are closed on this story.