Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہنما ن لیگ عطا تارڑ تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں بری

انتخابات کی صورتحال 30 نومبر کے بعد واضح ہوگی، لیگی رہنما
شائع 11 نومبر 2023 12:52pm
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ۔ فوٹو  فائل
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ۔ فوٹو فائل

تھانہ علی پور چٹھہ حملہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ کو باعزت بری کر دیا گیا۔

وزیرآباد کی مقامی عدالت کے سول جج محمد آصف نے عطا اللہ تارڑ کو مذکورہ کیس سے بری کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ اور ان کے ساتھیوں پر 25 جولائی 2021 کو آزاد کشمیر الیکشن کے دوران جھگڑے، پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑنے سمیت تھانے پر حملے کے الزامات پر مقدمہ درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی رہنما عطا تارڑ گرفتار، آج نیوز کے نمائندے پر پولیس کا تشدد

اس موقع پر عطاء تارڑ نے کہا مقدمہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی ایما پر درج کیا گیا تھا، مجھے تین سال جیل میں رکھنے کا کہنے والے آج خود سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دیگر جماعتوں سے اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہیں، یہ فیصلہ قیادت نے کرنا ہے، انتخابات کی صورتحال 30 نومبر کے بعد واضح ہوگی، البتہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

PMLN

Wazirabad

ata tarar