Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کچھ تماشا لگانا چاہئیے‘ ، جگن کاظم شادی کی سالگرہ انوکھے انداز میں کیوں مناتی ہیں

'میں ہمیشہ ہی سے ایسی ہوں، بس اب میں سوشل میڈیا پرشئیر کردیتی ہوں'
شائع 11 نومبر 2023 12:23pm
تصویر: جگن کاظم/انستاگرام
تصویر: جگن کاظم/انستاگرام

پاکستان کی نامور مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو ہمیشہ ہی سے نجی تقریبات کو منفرد اندازمیں مناتے دیکھا جاتا ہے۔

شادی کی سالگرہ ہو یا دیگر تقریبات، جگن کاظم ہمیشہ ہی سے انہیں دھوم دھام سے مناتی ہیں، جس کی تصاویر وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کرتی ہیں۔

حال ہی میں جُگن نے کامیڈی شو میں شرکت کرتے ہوئے شادی کی سالگرہ کو منفرد انداز میں منانے کی وجہ سے پردہ اٹھایا ۔

سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’میں ہر سال شادی کی سالگرہ اس لیے الگ انداز میں مناتی ہوں تاکہ فیصل یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں کہ میں نے اس سے شادی کیوں کی‘۔

سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ ہی سے ایسی ہوں، بس اب میں سوشل میڈیا پر شئیر کردیتی ہوں۔

جگن کاظم نے مزید کہا کہ ’لوگ سالگرہ کو بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں، لیکن میں تقریبات کو زیادہ دھوم دھام سے منانے پر ترجیح دیتی ہوں، عام طور پر شادی شدہ جوڑے شادی کی سالگرہ نہیں مناتے، بس ڈنر کرلیا، بچوں کے ساتھ کیک کٹ لیا‘۔

انہوں نے دلچسپ انداز میں وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کے کچھ تماشا لگانا چاہئیے۔ زندگی میں جتنے موقعے ملیں، انہیں منانا چاہئیے‘۔

Instagram

lifestyle

host

Juggun Kazim

Wedding Anniversary

morning show