Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اننیا پانڈے نے ممبئی میں عالیشان اپارٹمنٹ خرید لیا

اداکارہ نے نئے گھر کی تصاویر اپنے اسٹگرام اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شئیر کیں
شائع 11 نومبر 2023 11:17am
تصویر: اننیا پانڈے/انسٹاگرام
تصویر: اننیا پانڈے/انسٹاگرام

** بھارتی اداکارہ اورمعروف اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی اننیا پانڈے نے ممبئی میں ایک نیا عالیشان اپارٹمنٹ خرید لیا۔**

بھارتی اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پردھنتیرس کے موقع پر نئے گھر کی خریداری کی خوشخبری اپنے مداحوں کو سُنائی ۔

اننیا پانڈے نے اپنی نئی رہائشگاہ سے کچھ تصاویر شیئر کیں، تصاویر شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میرا اپنا گھر !! آپ سب کی محبت اور اچھے جذبات کی ضرورت ہے !! ایک نئی شروعات .. دھنتیرس مبارک ہو‘۔

تصاویر میں بھارتی اداکارہ کو گریہا پرویش پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کے اس پوسٹ پر ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

بھارتی فلم سازفرح خان نے اداکارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’واہ! یہ گھر آپ کو بے پناہ خوش قسمتی اور خوشیاں عطا کرے‘۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے لکھا، ’میری پیاری اننیا کو مبارک ہو‘۔

ٹائیگر شروف بی پیچھے نہ رہے، انہوں نے بھی اداکارہ کو نئے گھر کی مبارکباد دی۔

اننیا پانڈے نے 2019 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم میں ٹائیگر شروف اور تارا سوتاریا نے بھی اداکاری کی تھی۔

چار سال پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں اداکارہ نے ’پتی پتنی اور وہ‘، ’خالی پیلی‘، ’گہرائیاں‘، اور ’ڈریم گرل 2‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے۔

Instagram

Indian Actress

lifestyle

Ananya Panday

New Home