Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مٹھی بھر کالے چنے روز کھائیں، فوائد کا خزانہ پائیں

بھنے کالے چنوں کو ناشتے میں یا شام کے وقت بھی کھایا جاسکتا ہے
شائع 11 نومبر 2023 10:18am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اکثریت اسنیکس کے نام پر باہرکی بنی چیزیں کھانے کو ترجیح دیتی ہے، لیکن یہ کھانے ان کی صحت کو حیران کن طور پر متاثر کرتے ہیں۔

طبی ماہرین اسنکیس میں پھلوں کے استعمال پر زوردیتے ہیں، اس کے علاوہ خشک میوہ جات سے بھی اسنیکنگ کی جاسکتی ہے۔

بھنے ہوئے کالے چنوں کو اگر اسنیکس کے طور پر لیا جائے تو یہ انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہیں۔

روزانہ کتنے بُھنے چنے کھانے چاہئیں؟

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پرچنوں کا استعمال مفید تو ہے لیکن انہیں اعتدال میں رہ کر کھانا ایک مناسب آپشن ہے۔

روزانہ آدھا کپ ان بھنے کالے چنوں کو ناشتے یا شام کے وقت کھایا جاسکتا ہے۔

بھنے ہوئے کالے چنے وٹامنز، معدنیات اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہیں، یہ معدنیات انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔

توانائی سے بھرپور

آدھا کپ بھنے کالے چنوں میں تقریباً 100 کیلوریز موجود ہوتی ہیں، یہ چنے متعدد وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو توانائی بخشتے ہیں۔

ان چنوں کا روزانہ استعمال جسم کے ہر سیل کو مؤثر طریقے سے توانائی فراہم کرتا ہے۔

پروٹین کا بہترین ذریعہ

ایک تحقیق کے مطابق کالے چنے پروٹین کا مؤثر اور بہترین ذریعہ ہیں۔ چونکہ انسان جسم کو زیادہ مقدار میں پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے ان چنوں کا استعمال ہرلحاط سے بہترین ہے۔

دل کی صحت

کالے چنوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خون کی شریانوں کو پہنچنے والے نقصانات کو دور کرتے ہیں۔ یہ سوزش کو کم کرنے کیلئے بھی مفید ہیں۔

اس میں پایا جانے والا فولک ایسڈ خون کے لوتھڑوں کی افزائش کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

بھنے ہوئے کالے چنے دل کی بیماریوں کو دور کرتے ہوئے دل کی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں

ان میں موجود پروٹین اور فائبر کے علاوہ کاپر، مینگنیز اور میگنیشیم جیسے معدنیات کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

یہ معدنیات بلڈ پریشر کے شکارافراد کیلئے ایک بہترین اسنیکس ہو سکتے ہیں، یہ بلڈ پریشر کو نہ صرف منظم کرتے ہیں بلکہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کیلئے بھی بہت مفید ہیں۔

شوگر لیول کو منظم کرتے ہیں

بھنے ہوئے چنے ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے، اس میں موجود فائبر خون میں شوگر لیول کی سطح کو منظم کرتا ہے۔

ان چنوں کا گلائسیمک انڈیکس (جی آئی) سب سے کم ہوتا ہے، یہ گلائسیمک انڈیکس انسانی جسم میں گلوکوز کے اتار چڑھاؤ کو منظم کرتا ہے۔

چمکدار جلد

ان چنوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چہرے کی جلد کے لیے ہر طرح سے مفید ہے۔ یہ چہرے کی جلد سے مردہ خلیوں کو ہٹاتے ہوئے جلد کو ایکسفولیٹ کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ چنے جلد پر موجود داغ دھبوں کو کم کرتے ہیں، جس سے چہرے کی جلد چمکدار ہوجاتی ہے۔

صحت

lifestyle

Benefits

healthy lifestyle

Roasted Chana