Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گوگل دسمبرمیں لاکھوں جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردے گا

کہیں آپ کا اکاؤنٹ بھی ان ڈیلیٹ کیے جانے والے اکاؤنٹس میں شامل تو نہیں
شائع 11 نومبر 2023 09:34am
تصویر — فائل
تصویر — فائل

دنیا کا معروف ترین سرچ اِنجن گوگل نے دسمبر2023 میں لاکھوں ’جی میل‘ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گوگل پروڈکٹ منیجمنٹ کی نائب صدررُتھ کریچلی کے مطابق صارفین کے اکاؤنٹس کو درپیش خطرہ کم کرنے کیلئے غیراستعمال شدہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیے جارہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق گوگل دسمبر میں ان میں لاکھوں جی میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرے گاجنہیں دو سال سے استعمال نہیں کیا جارہا۔

اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی سے متعلق رُتھ لکریچلی مزید بتایا کہ غیر فعال اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ان پرموجود مواد بھی ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ یعنی جن اکاؤنٹس پر 2 سال سے سائن اِن نہیں کیا گیا انہیں ڈیلیٹ کرتے ہوئے ساتھ جی میل،ڈرائیو، کلینڈر اورفوٹوز بھی ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں

ای میل کا انگریزی سے اردو ترجمہ اب آپ کا فون کرے گا

اب گوگل بھی جی میل پر مفت ”بلیو ٹک“ دے گا

گوگل پلے کی 10ویں سالگرہ پر نیا لوگو متعارف

انہوں نے یہ اقدام اٹھانے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ گوگل کے غیر فعال اکاؤنٹس اکثر پرانے یا دوبارہ استعمال شدہ پاس ورڈزپرانحصارکرتے ہیں جن پر ٹو وے اوتھینٹیکیشن نہیں ہوتی اور انہیں بآسانی ہیک کیاجاسکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے کیے جانے والے سروے کے مطابق غیر فعال اکاؤنٹس کی نسبت فعال اکاؤنٹس پردس گنا زیادہ ٹو وے ویریفیکیشن موجود ہے۔

گوگل پروڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ٹو وے ویریفیکیشن کے بغیر اکاؤنٹس کو بآسانی نقصان پہنچا کرکسی کی بھی شناخت چھِینی جاسکتی ہے۔

کون سے اکاؤنٹس پہلے ڈیلیٹ کیے جائیں گے؟

گوگل وہ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرے گا جو گزشتہ دو سال سے استعمال نہیں کیے جارہےتاہم آرگنائزیشنز مثلاً اسکول اوربزنس کیلئے استعمال کیے جانے والے اکاؤنٹس ڈیلیٹ نہیں کیے جائیں گے۔

دو سال میں کم از کم ایک بارسائن اِن کیے جانے والے اکاؤنٹس فعال شمارکیے جائیں گے اور اُنہیں بھی ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ جن اکاؤنٹس پر اس عرصے میں کوئی ای میل بھیجی یا پڑھی گئی، گوگل ڈرائیو استعمال کی گئی یا ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پرویڈیو دیکھی گئی ہو گی تو وہ بھی فعال تصور کیے جائیں گے۔

گوگل کی جانب سے یہ بھی کہاگیا ہے کہ جن اکاؤنٹس سے گوگل پلے اسٹور سے کوئی ایپلیکیشن ڈاون لوڈ یا گوگل سرچ انجن استعمال کیا گیا ہوگا وہ بھی فعال اکاؤنٹس میں شمار ہوں گے۔

TECHNOLOGY

google

Gmail

Google employee