Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلیز سے قبل فلم گنجل نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی

فلم جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب
شائع 10 نومبر 2023 11:19pm

سچے واقعات پر مبنی نئی فلم ’گنجل‘ریلیز سے قبل ہی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے فلم جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

سچے واقعات پر مبنی نئی پاکستانی فلم ’گنجل‘8 دسمبر کو باضابطہ طور پر سینما گھروں میں ریلیز سے قبل اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے ایشین فلم فیسٹیول میں پیش کیا جارہا ہے تاہم اب یہ فلم 16 ویں جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

فیسٹیول میں 56 ممالک نے حصہ لیا تھا جس میں 29 ممالک کی 1507 میں سے 157 فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

یہ فیسٹیول بھارت کے شہر جے پور میں 5 جنوری سے 9 جنوری تک منعقد کیا جائے گا ۔

فلم صحافی شہباز بھٹی کی کہانی اور سچے واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری شعیب سلطان نے جبکہ نگہت اکبر شاہ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

شہباز بھٹی نے چائلڈ ایکٹیوسٹ عرفان مسیح کے قتل کے پیچھے سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے آواز بلند کی تھی، عرفان مسیح ایک بہادر نوجوان تھا جس نے 1990 کی دہائی کے دوران پاکستان میں چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور اس دوران انہیں نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ ریشم، آمنہ الیاس، احمد علی بٹ، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ ملک، سردار نبیل، علی آفتاب سعید، ارحم خان، ابتسام مصطفیٰ، حبیبہ سفیان، احسن مراد، منیر خان اور عثمان شامل ہیں۔

یہ فلم 8 دسمبر 2023 کو پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

Ahmed ali akbar

gunjal

Jaipur International film festival