Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام کی صحت بچانے کیلئے’جنک فوڈ’ پر بھاری ٹیکس نافذ

کولمبیا الٹرا پروسیسڈ فوڈز کے حوالے سے ہیلتھ ٹیکس متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2023 10:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے صحت مند معاشرے کو فروغ دینے اور بیماریوں سے نمٹنے کے لیے ’جنک فوڈ قانون‘ منظور کر لیا۔

کولمبیا میں کئی سالوں کی مہم کے بعد رواں ماہ ’جنک فوڈ قانون‘ نافذ کیا گیا اور آہستہ آہستہ لیوی متعارف کرائی جائے گی۔

متاثرہ کھانے پینے کی اشیاء پر اضافی ٹیکس فوری طور پر 10 فیصد سے شروع ہوگا جو اگلے سال بڑھ کر 15 فیصد اور 2025 میں 20 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

کولمبیا میں الٹرا پروسیسڈ فوڈ پر واضح طور پر ٹیکس عائد کرنے والے دنیا کے پہلے ممالک میں سے ایک ہے۔ نئے قانون کی مہم چلانے والوں اور صحت کے ماہرین نے اس قانون کو سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال بن سکتا ہے۔

مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس قانون کے نفاذ سے پہلے کے برسوں میں خوراک اور مشروبات کی صنعتوں کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن کے امپیریل کالج بزنس اسکول میں انٹرنیشنل ہیلتھ پالیسی اور اکنامکس کے پروفیسر فرانکو ساسی کا کہنا ہے کہ ’دنیا بھر کے ممالک ہیلتھ ٹیکسز نافذ کر رہے ہیں، تاہم کولمبیا کا ماڈل ہماری نظر سے گزرنے والے اسطرح کے اقدامات میں زیادہ وسیع ہے جو دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال کے طور پر کام کرسکتا ہے۔

پروفیسر فرانکو ساسی کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹیکس میں صنعتی طور پر تیار کردہ کھانے کے لیے تیار کھانے کی اشیاء کے ساتھ نمک اور سیچوریٹڈ چربی جیسے چاکلیٹ یا کرسپس جیسی مصنوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Colombia

healthy lifestyle

Junk food law