پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میں تھائی لینڈ ایمرجنگ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان اے ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تھائی لینڈ ایمرجنگ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ دوسرا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
لاہور میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش کی وجہ سے پاک تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ میچ 15، 15 اوورز تک محدود کیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان اے کی کپتان نے جیت کر تھائی لینڈ ایمرجنگ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے۔
کپتان رامین شمیم ،عمیمہ سہیل اور صائمہ ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی دی۔
تھائی لینڈ کے 71 رنز ہدف کے تعقب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف 13.2اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
شوال ذوالفقار 31 ، کائنات حفیظ 20 اور عمیمہ سہیل 16رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر چیک رڈ کرچ ونگ نے بھی میچ دیکھا۔
Comments are closed on this story.