لگتا ہے آپ کا چلہ آپ کو الٹا پڑ گیا ہے، جج احتساب عدالت کا شیخ رشید سے مکالمہ
انسداد دہشتگردی عدالت نے شیخ رشید کی نو مئی کے مزید 4 مقدمات میں ضمانت منظورکرلی، اور ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے آپ کا چلہ آپ کو الٹا پڑ گیا ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف نو مئی کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ملک اعجازآصف نے سماعت کی۔
سربراہ شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق عدالت کے رو بر پیش ہوئے۔ سابق وفاقی وزیر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی پنجاب لکھ کر دے چکے ہیں کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شیخ رشید کو 9 مئی کے مقدمات میں بیانات کے ذریعے ملوث کیا گیا، انہیں 9 مئی کے 13 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ شیخ صاحب لگتا ہے آپ کا چلہ آپ کو الٹا پڑ گیا۔ جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ سب مقدمات میرے چلے کے بعد کے ہیں۔
عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرتے ہوئے مقدمات کی درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔
Comments are closed on this story.