Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

طاہر صادق پر افغانوں کی پشت پناہی کا الزام، ایف آئی اے تحقیقات شروع

پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے کو اشتہاریوں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2023 08:22pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ اور بیٹے پر اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ چند روز قبل اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کی گرفتاری کے لیے پرویزالہیٰ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما طاہر صادق کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔

طاہر صادق اور ان کی بیٹی ایمان وسیم جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔ طاہر صادق کیخلاف اٹک کے ترقیاتی فنڈز میں اربوں کی خردبرد کا کیس بھی حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ پرویز الٰہی کی اہلیہ اور بیٹے پر بھی اشتہاریوں کو پناہ دینے کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کیا، طاہر صادق کے سمدھی، داماد اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

پرویزالہیٰ کے گھر اہم شخصیت کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ، ویڈیو سامنے آگئی

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملکی سلامتی کے خلاف اٹک جیسے حساس علاقے میں غیر قانونی افغانیوں کی پشت پناہی اور سہولتکاری سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات میں چشم کشا انکشافات ہوئے ہیں۔

FIA

Attock

Chaudhry Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

afghan citizen