Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر فخر زمان کھیل گیا تو نیٹ رن ریٹ حاصل کرسکتے ہیں، بابر اعظم

کسی ایک شعبے میں نہیں بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم
شائع 10 نومبر 2023 03:29pm
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا سیمی فائنل کھیلنے کے لئے کل انگلینڈ کے خلاف گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں رن ریٹ کے پیچھے جائیں گے۔

کلکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ کل کے اہم پر پورا فوکس ہے، ہمارے ذہن میں نیٹ رن ریٹ کا پلان ہے، اس کے پیچھے جائیں گے، اگر فخر 20 یا 30 اوور کھیل گیا تو ہم اس کو حاصل کرسکتے ہیں مگر ایسا نہیں کہ نیٹ رن ریٹ کے لئے جاتے ہی اندھا دھند بلے گھمائیں۔

کسی ایک شعبے میں نہیں بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے

انہوں نے کہا کہ کسی ایک شعبے میں نہیں بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے، کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ہم اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے، افغانستان اور جنوبی افریقا والا میچ جیتنا چاہیے تھا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے، کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں، اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے۔

مجھے نہیں لگتا مجھ پر کوئی پریشر ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے کہا کہ میری کارکردگی ایسی نہیں لوگ کہیں کہ مجھ پر پریشر ہے، پچھلے 3 سال سے میں ہی پرفارم کر رہا تھا اور کپتانی بھی کر رہا تھا، مجھے نہیں لگتا مجھ پر کوئی پریشر ہے، ٹیم کا فیصلہ کوچز اور کپتان کا ہوتا ہے، البتہ ہم میدان میں بہترین کمبی نیشن کے ساتھ جاتے ہیں۔

کسی کو مشورہ دینا ہے تو نمبر پر میسج کرے

بابر اعظم نے کہا کہ کسی نے مشورہ دینا ہے تو نمبر سب کے پاس ہے میسج کرے، ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرنا آسان ہے۔

گرین شرٹس کے کپتان نے کہا کہ ابھی میرا فوکس اگلے میچ پر ہے، کپتانی کے مستقبل کا بعد میں دیکھیں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم فائنل تک آئے تھے، ہم فنش اچھا نہیں کر پا رہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میرا ہدف تھا بطور بیٹر اچھا فنش کروں، چاہتا تھا کہ ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں، صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں اور اس کے حساب سے پلان کرتے ہیں، یہاں ہر وینیو پر مختلف کنڈیشنز ہیں۔

babar azam

Pakistan vs England

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023