Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل قریشی ’مینگوجٹ‘ بننے کے لیے تیار

ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم اداکار کی پہلی پنجابی فلم ہوگی
شائع 10 نومبر 2023 02:43pm
تصویر: فیصل قریشی/انسٹاگرام
تصویر: فیصل قریشی/انسٹاگرام

معروف اداکار فیصل قریشی ابوعلیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک مکمل ایکشن کامیڈی فلم ہے جو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں پنجاب اور کراچی کے بڑے اداکاروں کو کاسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

فلم عیدالفطرپرسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور یہ فلم پہلی پنجابی کامیڈی فلم ہے جو خصوصاً بچوں اور ٹین ایجرز کیلئے بنائی جارہی ہے۔

ابو علیحہ کے مطابق مینگو جٹ فیصل قریشی کی پہلی پنجابی فلم ہے، فلم کی کاسٹ میں مرکزی کردار کے لیے تین بڑی ہیروئنز سے بھی بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی لیڈنگ ہیروئن اور دیگر کاسٹ کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

ابو علیحہ کا شمار پاکستان کے تجربہ کار ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی فلم ’جاوید اقبال‘ کے لئے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ڈائریکٹر کا انٹرنیشنل ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے اب تک گیارہ فلمیں بنائی ہیں جن میں ’کتاکشا‘، ’شینوگئی‘، ’تیور‘، ’ادھم پٹاخ‘، ’شاٹ کٹ‘، ’جاوید اقبال‘ اور ’سپر پنجابی‘ ریلیز ہوچکی ہیں جبکہ ’ونس اپان آ ٹائم ان کراچی‘، ’لاک ڈاون‘ اور ’ٹکسالی گیٹ‘ جلد ریلیز ہونے والی ہیں۔

مینگو جٹ کی شوٹنگ لاہور، ننکانہ صاحب، بہاولپور، اسلام آباد اور نتھیا گلی میں کی جائے گی۔

Pakistani Actor

lifestyle

Faisal Qureshi

punjabi film

mango jutt