Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چوپنگ بورڈ پر جمی تہہ ان طریقوں سے صاف کریں

کچن کے دیگر برتنوں کی طرح چاپنگ بورڈ کو بھی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
شائع 10 نومبر 2023 02:05pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ/ویب سائٹ

کھانا بنانے کے عمل میں خواتین سبزیوں کی کٹائی کیلئے عموما چوپنگ/کٹنگ بورڈ کا استعمال کرتی ہیں۔

اس بورڈ پر سبزیوں کی کٹائی خاصا وقت بچا لیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب ہر گھر میں یہ بورڈ موجود ہوتا ہے۔

لیکن اس بورڈ پر لگی گندگی اور بو کو دور کرنا بھی اہم ہے، کیونکہ یہ جراثیموں کی وجہ بن سکتی ہے۔

چوپنگ بورڈ کی مناسب طریقے سے صفائی اسے لمبے عرصے تک استعمال میں رکھنے کیلئے بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں:

40 سال کی عمر کو پہنچنے والی خواتین طرزِ زندگی میں فوری یہ تبدیلیاں لائیں

گمی وٹامنز: بچوں کی صحت پر کیا اثر ڈالتے ہیں

گاجروں کو آسان طریقوں سے تروتازہ رکھیں

ان آسان تجاویز پر عمل کرتے ہوئے خواتین باآسانی ان بورڈز کو صاف کرسکتی ہیں۔

لکوئڈ سوپ

کچن کے دیگر برتنوں کی طرح چوپنگ بورڈ کو بھی ڈش واش سے دھونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سبزیوں کی کٹائی کے بعد بورڈ کوپہلے گرم پانی سے دھوئیں، پھر اس کے اوپر ڈش واشنگ سوپ لگائیں اور اسپنج کی مدد سے آہستہ آہستہ اسکرب کریں۔

اس عمل کے بعد بورڈ کو دوبارہ دھو لیں اور خشک کریں۔

لیموں اور نمک

بورڈ پر پھل اور سبزیوں کی کٹائی کی جاتی ہے تو وہ اس پر ایک عجیب سی بو چھوڑدیتے ہیں۔

چونکہ لیموں اور نمک دونوں میں جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں، اس لیے یہ بو کو آسانی سے ختم کردیتے ہیں۔

اس بو سے چھٹکارا پانے کے لئے چاپنگ بورڈ پر تھوڑا سا نمک چھڑکیں، لیموں کا ٹکڑا لیں اور اسے بورڈ پر چھڑکے گئے نمک پررگڑیں۔

کچھ منٹ اسے بورڈ پر لگا رہنے کے بعد پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

آئل

چوپنگ بورڈ اکثر بار بار دھونے کی وجہ سے خشک ہوجاتے ہیں، یہی خشکی ان کے خراب ہونے کی وجہ بنتی ہے۔

بورڈ کو بار بار دھونا ان کی نمی کو ختم کردیتا ہے، اس کیلئے بورڈ پر تھوڑا سا تیل لگا کر اس کی نمی کو بحال کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایسے تیل کا استعمال کریں جس میں کوئی تیز بو نہ ہو۔ تیل کو بورڈ پر لگا کر ساری رات کیلئے چھوڑدیں، اور صابن سے دھولیں۔

سرکہ

سرکے میں موجود ایسٹک ایسڈ ایک طاقتور کلینر کی خاصیت رکھتا ہے، یہ تمام داغ دھبوں اور تیز بو کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں 2 چمچ سرکے کو ڈال کر ایک اسپرے تیار کرلیں، اسے پورے بورڈ پر اسپرے کریں اور 4 سے 5 منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

بلیچ

چاپنگ بورڈ کو صاف کرنے کا ایک اور مؤثر طریقہ اس کو بلیچ سے صاف کرنا ہے۔ سرکہ بو دور کرنے اور صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تاہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کا بہت زیادہ استعمال نہ کریں، کیونکہ یہ کافی مضبوط تیزابیت رکھتا ہے۔

پبلیچ کو پانی کے ساتھ ملا کر بورڈ پر اسپرے کریں، صابن سے دھونے کے بعد کے بعد بورڈ پر تھوڑا سا تیل لگائیں۔

Women

vegetables

kitchen hacks

tips

cleaning hacks

Chopping Board