Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اکتوبر میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ

مجموعی طور پر کتنی رقم آئی، اسٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کردیئے
شائع 10 نومبر 2023 11:30am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر میں آنے والے ترسیلات زر کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقم آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 473.9 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالرز کی کمی ریکارڈ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

اس کے علاوہ برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 283.3 ملین ڈالر وطن بھیجے ہیں۔

overseas Pakistanis

remittances

US Dollars

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)