Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 286 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2023 05:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 287.03 روپے پر بند ہوگیا۔

جمعے کے روز کاروبار کے ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں 40 پیسے سستا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 50 پیسے میں جاری رہی۔

ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت فروخت 50 پیسے بڑھ کر 288 روپے ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 287.03 روپے پر بند ہوا۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 50 پیسے اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 288 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 51 پیسے اضافے کے بعد 286 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ اضافہ، 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 939 پوائنٹس کے ہوشربا اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

interbank

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

dollar prices