Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فضا علی نے سابق شوہر کی وجہ سے ڈراموں کو خیر باد کیوں کہا

'سابق شوہر کے بارے میں بُرا بھلا نہیں سن سکتی تھی'
شائع 10 نومبر 2023 12:34pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کم عُمری میں اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ فضا علی نے علیحدگی کے بعد شوبز کو خیرباد کہنے کی وجوہات کا انکشاف کردیا۔

فضا علی نے گزشتہ روز ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ شوہر کا دفاع کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’وہ بہت اچھے انسان تھے، ان کi جانب سے مجھ پرکوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ لیکن ہم میاں بیوی کے طور پر ایک ساتھ نہیں رہ سکتے تھے‘۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے طلاق کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے سابقہ شوہر کو شوبز سے تقریباً سب ہی جانتے تھے۔

اداکاری کو خیرباد کہنے کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے فضا نے کہا کہ ’فواد سے علیحدگی کے بعد میں جب بھی سیٹ پر جاتی تھی تو سب آکر فواد کو میرے سامنے برا بھلا کہتے تھے‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میرے فواد کے ساتھ جو بھی مسئلے مسائل تھے لیکن کسی دوسرے کو ان کے بارے میں کچھ بھی کہنے کا کوئی حق نہیں‘۔

انہوں نے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے اور سابقہ شوہر کے درمیان چیزیں صحیح نہیں ہورہی تھیں، فواد کی فیملی بہت اچھی تھی لیکن وہ کبھی بھی ایک جوڑے کے طور پر آباد نہیں ہوسکتے تھے۔

فضا علی نے کم عُمری میں ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، انہوں نے اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ اور گلوکاری بھی کی ہے۔

Interview

Divorce

lifestyle

fiza ali