Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہزار پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ، پہلی بار 55 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

کے ایس سی 100 انڈیکس میں ایک ہزار 94 پوائنٹس کا ہوشربا اضافہ
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2023 02:29pm
فوٹو — رؤٹرز/ فائل
فوٹو — رؤٹرز/ فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ایک ہزار 94 پوائنٹس کے ہوشربا اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔

ریکارڈ اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 55 ہزار 355 پوائنٹس کی حد بحال کرکے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران حصص کی خرید و فروخت میں اضافہ دیکھا گیا جس میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کھاد، بجلی کی پیداوار اور تقسیم، ریفائنری، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور او ایم سیز سمیت انڈیکس ہیوی سیکٹرز میں کاروبار ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر ریکارڈ کی گئی تھی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس اضافہ ہوا اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار261 پر بند ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے

آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، کسانوں، پراپرٹی ڈیلرز سے بھاری ٹیکس وصولی کا مطالبہ کردیا

اسٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ سازی پر سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ مثبت اقتصادی خبروں کے پیش نظر اعتماد بحال ہو ررہا ہے، توقع ہے مسقتبل میں تیزی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

PSX

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)