Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہد آفریدی نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

سابق کپتان کو کئی باربھارت اور پاکستان سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی
شائع 10 نومبر 2023 09:34am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کھلاڑی شاہد خان آفریدی نے اداکاری نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔

حال ہی میں شاہد آفریدی نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے آفر کے باوجود اداکاری نہ کرنے کی وجوہات بھی بتائیں۔

میزبان کی جانب سے فلموں کی پیشکش کے حوالے سے سوال پرانہوں نے کہا کہ ’مجھے بھارت سے دو یا تین بار فلموں کی پیشکش ہوئی، مجھے پاکستان سے بھی آفرز آئیں‘۔

ان آفرزکو قبول نہ کرنے سے متعلق آفریدی کا کہنا تھا کہ ، ’مجھے لگتا ہے ہمیں وہی کام کرنا چاہئیے جو ہم اچھی طرح جانتے ہیں، کسی کو وہ کام نہیں کرنا چاہئیے جو اس کے لیے نہیں ہے‘۔

کرکٹ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں اپنی کرکٹ کی وجہ سے جانا جاتا ہوں، میرا جھکاؤ کرکٹ کی طرف تھا۔ میں نے کبھی فلمیں کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔ میں نے کچھ اشتہارات کیے اور اس میں اداکاری کی لیکن میں نے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا‘۔

’بوم بوم‘ اور ’لالا‘ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے آفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی ہیں جو دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

تقریباً بیس سال تک انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ۔

Shahid Afridi

Interview

lifestyle

podcast

Acting