Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے فیشن شو میں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

جو حماس نے کیا اس کے بعد اسرائیل جال میں پھنس گیا ہے، فریحہ الطاف
شائع 10 نومبر 2023 02:10am
Expressing solidarity with the Palestinians at Karachi’s fashion show - Aaj News

کراچی میں سجے ایک فیشن شو میں جہاں ماڈلز نے جلوے بکھیرے وہیں فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی گئی ۔

فیشن ڈیزائنر پریشے کی جانب سے زر کے عنوان سے رنگا رنگ فیشن شو میں 35 منفرد دیدہ زیب ڈیزائن پیش کئے گئے جن میں سے ہر ایک لباس اپنی منفرد داستان سنا رہے تھے

معروف فیشن ڈیزائنر امیر عدنان کہتے ہیں کہ میری بیٹی پریشے نے دنیا سے متاثر ہوئے بغیر وہ پیش کیا جو وہ چاہتی تھی ۔

شو کے آغاز میں ہی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔

فریحہ الطاف کہتی ہیں یہ وقت فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ہے ہم سب کو چاہیئے کہ اپنے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائیں ہماری آواز اٹھانے سے ہی کچھ ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جو ہورہا ہے وہ ظلم ہورہا ہے کرونا ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں میں انسانیت نہیں آئی لیکن میں سمجھتی ہوں جو حماس نے کیا اس کے بعد اسرائیل جال میں پھنس گیا ہے اور سب کو پتہ چل گیا ہے کہ دہشتگرد کون ہے ۔

شو میں پاکستانی مرد اور خواتین ماڈلز کے ساتھ ساتھ 2 ٹرانسجیندر ماڈلز نے بھی حصہ لیا، ٹرانسجینڈر ماڈلز کا کہنا تھا کہ ۔

پیش کی جانے والے کلیکشن کو مختلف پرانے کپڑوں کو ریسائکل کرکے تیار کیا گیا جبکہ شو میں آئے شرکا نے بھی پیش کئے جانے والے لباس کی تعریف کی۔

Palestine

fashion show