Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار اقبال کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا

محسن نقوی کی مزار اقبالؒ کی بحالی اور بہتری کیلئے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت
شائع 09 نومبر 2023 07:22pm

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار اقبال کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے پلان طلب کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزیر اقبال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مزار اقبالؒ کی بحالی اور بہتری کے لیے فوری طور پر اقدامات کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کابینہ ارکان کے ہمراہ اسپتالوں اور شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔

مزار اقبالؒ کے دورہ کے موقع پر حکام سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبالؒ جیسی عظیم شخصیت کے مزار کو بھی ان کے شایان شان ہونا چاہیئے، مزار کے سنگ مرمر کی خراب حالت ہے، سفید دیواریں بھی سیاہی مائل ہونے لگی ہیں اور لائٹس بھی کم ہیں، مزاراقبال کی بحالی اوربہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

محسن نقوی نے مزار اقبالؒ کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرتے ہوئے بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزاراقبالؒ کے اندر پرانے اور خستہ حال ماربل کو تبدیل کرنے کی ہدایت کردی اور مزار اقبالؒ کی دیواروں اور چھت کے اندرونی حصے کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ بادشاہی مسجد کے بیرونی حصے کو بھی اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قلعہ کے عالمگیری دروازے کے قریب کیفے کے قیام کے لیے جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے عالمگیری دروازے سے ملحق دیوڑھی کو سیاحوں کے لیے پرکشش بنانے کا حکم بھی دیا جبکہ ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے بریفنگ دی۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ، میو اسپتال، نیو انٹرنیز ہاسٹل، ایمرجنسی اپ گریڈیشن پراجیکٹ، ای این ٹی ٹاور اور لیڈی ایچیسن اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

ایم ایس شاہدرہ اسپتال کے ڈیوٹی سے غائب ہونے اور بعض مریضوں کی جانب سے خود کو نیبولائز کرنے پر محسن نقوی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے میو اسپتال میں 2017 سے بند سٹی سکین مشین کا معائنہ کیا اور کہا کہ سٹی سکین مشین کا 6 برس خراب پڑے رہنا سنگین غفلت ہے۔

مزید پڑھیں

ازبکستان کے شہر بخارا اور لاہور کو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ

لاہور کی سڑکوں کی بحالی کے بڑے منصوبےکی منظوری دیدی گئی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی جلد تکمیل کیلئے حکام کو ہدایات بھی دیں۔

lahore

mazar e iqbal

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

Upgradation