Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

مظفر گڑھ کے 2 اہم سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

اجمل چانڈیا اور اکرم چانڈیا کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی، راناثناء اللہ
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 07:28pm
مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان  محمد اجمل چانڈیا اور  اکرم چانڈیا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان محمد اجمل چانڈیا اور اکرم چانڈیا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدان محمد اجمل چانڈیا اور اکرم چانڈیا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مظفر گڑھ سٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 268 سے محمد اجمل چانڈیا اور اکرم چانڈیا نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس لغاری کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

محمد اجمل چانڈیا اور اکرم چانڈیا نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اجمل چانڈیا اور اکرم چانڈیا کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی کا لیڈر کسی سے مخلص نہیں تھا، جو کہتا تھا سب کو رلاؤں گا ، آج خود رو رہا ہے، علیم خان

تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی نواز اعوان گرفتار، پی ٹی آئی کا دعویٰ

پی ٹی آئی دور حکومت میں فرح گوگی کے اثاثوں میں 4 ارب 52 کروڑ روپے اضافے کا انکشاف

یاد رہے کہ محمد اجمل چانڈیہ نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

PMLN

Rana Sanaullah

Pakistan Politics

Election 2024