Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کسٹمز نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹ ضبط کر لیے

غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹ کیخلاف انسداد اسمگلنگ آپریشنز کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 07:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کسٹمز نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیر ملکی سگریٹس ضبط کرلیے جبکہ پاکستان کسٹمز کی غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے غیرملکی سگریٹس ضبط کرلیے۔

پاکستان کسٹمزکی غیرملکی اسمگل شدہ سگریٹس کے خلاف انسداد سمگلنگ آپریشنز کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

ترجمان ایف بی آرکےمطابق پاکستان کسٹمز نے 30 اکتوبرسے 5 نومبر تک 8,157,200 سگریٹس ضبط کیے۔

کلکٹریٹس اور ایئرپورٹس پرغیرملکی سگریٹس کی نقل وحمل پرکڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سیگریٹ کی اسمگلنگ کا حجم بڑھنے لگا، خزانے کو 310 ارب روپے نقصان کا خدشہ

آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، کسانوں، پراپرٹی ڈیلرز سے بھاری ٹیکس وصولی کا مطالبہ کردیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اس حوالے ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز اسمگلنگ کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

economic crisis

Smuggling

customs officers

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)