Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں سیاسی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے، ویڈیو وائرل

بی آر ایس قائدین ہجوم کا استقبال کر رہے تھے کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی
شائع 09 نومبر 2023 06:07pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

بھارت میں سیاسی رہنما گاڑی کی چھت سے گر گئے، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انڈیا ٹوے ڈے کی خبر کے مطابق تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) اور بھارت راشٹر سمیتی کے دیگر رہنما جمعرات کو اس وقت ایک گاڑی سے گر گئے جب وہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات کی تشہیر کر رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی آر ایس قائدین ہجوم کا استقبال کر رہے تھے کہ گاڑی کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی۔ جس سے گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر ہاتھ لہرانے والے افراد گر گئے۔

رہنماؤں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ریلنگ ٹوٹ گئی، ویڈیو میں کے ٹی آر خود زمین پر نہیں گرے جبکہ بی آر ایس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سریش ریڈی گر پڑے۔

تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راؤ نظام آباد میں انتخابی مہم کے بعد، کوڈنگل میں ایک روڈ شو میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے اور انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ ان کی صحت کے بارے میں فکر نہ کریں۔

modi government

Indian Politics

Indian Rashtra Samithi leaders

Fall from vehicle