Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں

اداکارہ نے بیٹے اور بہو کے ساتھ نومولود کی تصاویر انسٹا اکاؤنٹ پر شئیر کیں
شائع 09 نومبر 2023 04:01pm
تصویر: صبا فیصل/انسٹاگرام
تصویر: صبا فیصل/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئیراداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں، اداکارہ کے صاحبزادے سلمان فیصل کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

صبا فیصل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرنومولود کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کو اپنے صاحبزادے سلمان فیصل اور پوتے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں صبا فیصل کو ان کی بہو نیہا سلمان کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے، تصاویر نے صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا ۔

اس حیرانگی کی وجہ کچھ عرصہ قب صبا فیصل اور ان کی بہو نیہا سلمان کے درمیان ’ساس بہو‘ کا تنازع تھا جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل بھی ہوا تھا۔

صبا نے بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے صلح کرلی تھی۔

صبا فیصل کے صاحبزادے سلمان فیصل بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے اب تک کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

Instagram

lifestyle

Saba Faisal

Salman Faisal

Newborn Baby

Baby Boy