مردہ لڑکی کی بائیک پر اسپتال سے گھر منتقلی، 2 ڈاکٹرز معطل
بھارتی ریاست اُترپریش میں ایک نوجوان نے اپنی مردہ بہن کو اسپتال سے ایمبولینس کے بجائے بائیک پر لے جانے پر 2 ڈاکٹروں کو معطل کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ اترپریش کے ٹاؤن بیدھونا میں پیش آیا، جہاں ایک نوجوان اپنی مُردہ بہن کو ایمبولینس میں لے جانے کے بجائے اپنی بائیک پر ہی گھر لے گیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے طوفان کھڑا کردیا، جس کے بعد ریاست کے وزیر صحت اور ڈپٹی وزیراعلیٰ نے چیف میڈیکل آفیسر کو اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ 20 سالہ لڑکی کو کرنٹ لگنے کی وجہ سے علاقے میں قائم کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی تھی، جس کے بعد اس کے اہل خانہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم کیے بغیر ہی اسے اسپتال سے لے گئے۔
لڑکی کے بھائی نے اپنی مردہ بہن کو بائیک پر بٹھایا اور اسے دوپٹے کے ساتھ خود سے باندھا، جبکہ مردہ بہن کو سہارا دینے کے لئے بائیک پر پیچھے کی جانب ایک اور بہن بھی بیٹھ گئی تھی۔
کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر سے برطرف کیے جانے والے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پانڈے نے کہا کہ واقعے کا علم نہیں تھا اور اگر ان سے لڑکی کے اہل خانہ ایمبولینس سروس کے حوالے سے سوال کرتے، تو ہم ضرور ایمبولینس فراہم کردیتے۔
Comments are closed on this story.