Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سُنا دی

کمپنی بہت جلد ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے
شائع 09 نومبر 2023 03:54pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مقبول ویڈیواینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ بہت جلد اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے فیچر کی آزمائش متوقع ہے جس سے صارفین کو انسٹاگرام کے مسیجز(ڈی ایمز) پڑھنے کا نوٹیفکیشن بند(turn off read receipts) کرنے کا آپشن دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کی بدولت اگر آپ نے کسی کا پیغام پڑھا ہے تو وہ پیغام کے نیچے ’سین(Seen)‘ لیبل نہیں دیکھائے گا۔

مارک زکربرگ اور ایڈم موسیری دونوں نے اپنے براڈکاسٹنگ چینلز پر اس نئے فیچر کا اعلان کیا ہے۔

ایڈم موسیری نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے آپ کی رائے سنی ہے اور ایک نئے فیچر کی جانچ شروع کردی ہے جو آپ کو اپنے ڈی ایم میں پڑھنے کا آپشن بند کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ بہت جلد، لوگ اس فیچر کو استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے‘۔

انسٹاگرام کی جانب سے براہِ راست پیغامات کے لیے پرائیویسی اینڈ سیفٹی مینو کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔ آپ چیٹ کے تحت پروفائل کے نام پر کلک کرکے اس مینو تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد ’Who can see your activity‘ سیکشن کے تحت آپ ’turn off read receipts‘ کو کلک کر سکتے ہیں اور یہ فیچر ایکٹِو کرسکتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے اس فیچر کی دستیابی کی تاریخ کا تاہم اس وقت کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم انسٹاگرام نے اس فیچر کو متعارف کروانے میں کافی دیر کردی ہے کیونکہ واٹس ایپ نے 2014 میں ہی اس فیچر کو اپنے صارفین کیلئے لانچ کردیا تھا۔

کمپنی میسنجر کے لئے اس فیچر کے رول آؤٹ کو مکمل کرنے کے بعد انسٹاگرام ڈی ایمز کے لیے ’default end-to-end encryption protection‘ شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔

رواں سال اگست میں میٹا کا کہنا تھا کہ کمپنی کا مقصد سال کے آخر تک میسنجر پر ’end-to-end encryption by default‘ کو فعال کرنے کا کام پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

TECHNOLOGY

Instagram

New Features

meta

messages

Privacy

DMs

last seen