Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

9 لاکھ روپے مالیت کا سرکاری بیڈ واپس اسپتال پہنچا دیا گیا

بیڈ ڈپٹی کمشنر سوات نے والدہ کی بیماری کیلئے گھر منتقل کیا تھا
شائع 09 نومبر 2023 12:46pm
فوٹو:آج نیوز رپورٹر
فوٹو:آج نیوز رپورٹر

آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد 9 لاکھ روپے مالیت کا سرکاری بیڈ واپس سیدوشریف اسپتال پہنچا دیا گیا۔

7 نومبر کو ”آج نیوز“ پر خبر نشر ہوئی تھی کہ سوات کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی مبینہ طور پر سرکاری اسپتال کا بیڈ اپنی بیمار والدہ کیلئے گھر لے گئے ہیں، اور اسپتال میں بیڈ نہ ہونے کے باعث غریب مریض رل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری بیڈ سیدو شریف اسپتال میں رکھا گیا تھا جس کی قیمت 9 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔ اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی یو بیڈ واپس سیدوشریف اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

بیڈ ڈپٹی کمشنر سوات نے والدہ کی بیماری کیلئے گھر منتقل کیا تھا۔

ڈی سی سوات کی تردید

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی نے ”آج نیوز“ سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا کہ میں نے کوئی بیڈ گھر منتقل نہیں کیا۔

ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ مجھے سرکاری بیڈ کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر کسی کی والدہ بیمار ہے تو بیڈ منتقل کرنا کوئی بری بات نہیں۔

Sawat

Deputy Commissioner Swat

Saidu Sharif Hospital