Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ پائل گھوش کی محمد شامی کو انوکھی شرط کے ساتھ شادی کی پیشکش

اداکارہ نے ایکس پر محمد شامی کو منفرد انداز میں شادی کی پیشکش کی ہے
شائع 09 نومبر 2023 02:06pm

آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی شاندار پرفارمنس نے اداکارہ پائل گھوش کا دل جیت لیا۔

اداکارہ کی جانب سے بھارتی فاسٹ بالر کو ایک انوکھی شرط رکھتے ہوئے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر معروف اداکارہ اور سیاسی جماعت میں ویمن ونگ کی نائب صدر پائل گھوش نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

شئیر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے محمد شامی کو ٹیک کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم اپنی انگریزی بہتر کرلو تو میں شادی کرنے کو تیار ہوں‘۔

سال 2014 میں محمد شامی اور معروف ماڈل حسین جہاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے، لیکن مارچ 2018 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

بھارتی فاسٹ بالر کی سابقہ اہلیہ نے محمد شامی اور ان کے اہلِ خانہ پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کو جان سے مارنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ محمد شامی کی میگا ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کے سبب مقامی میڈیا چینل نے انکی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کا انٹرویو لیا تھا، جس کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت ملی تھی۔

جس میں انہوں نے پر اعتماد رہتے ہوئے کہا تھا کہ اگر محمد شامی اچھا کھیلیں گے اور اچھی کمائی کریں گے تو ان کا مستقبل محفوظ محفوظ ہوجائے گا۔

انٹرویو میں جب حسین جہاں سے فاسٹ بولر کیلئے نیک خواہشات بھیجنے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ ’میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن شامی کو نہیں‘۔

Wedding

Payal Ghosh

healthy lifestyle

X Twitter

Muhammad Shami

Indian Fast Bowler

Post