Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرس ووکس کا ٹائم آؤٹ سے بچنے کیلئے امپائر کو اشارہ، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ہر جگہ شکیب الحسن کا خوف ہے، صارف کا انوکھا میم
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 01:06pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ٹائم آؤٹ تنازع کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑی خبر بن گیا ہے اور ایسا ہونے کی کافی وجوہات ہیں۔

انٹرنینشل کرکٹ کی 146ویں سال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا جب کسی کھلاڑی کو ٹائم آؤٹ ہونے کی وجہ سے آؤٹ قرار دیا گیا ہو اور یہ ناپسندیدہ اعزاز سری لنکن اسٹار کھلاڑی انجلومیتھیوز نے بنگلا دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اپنے نام کیا ۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے قواعد کے مطابق ٹی وی امپائر کسی بھی کھلاڑی کو تیار ہو کر کریز پر پہنچ کر پہلی گیند کا سامنا کرنے کے لئے دو منٹ کا وقت دیتا ہے تاہم انجلو میتھیوز ہیلمٹ کی خرابی کے باعث ایسا کرنے میں ناکام ہوئے جس پر مخلاف ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے میتھیوز کو ٹائم آؤٹ قرار دیا۔

انجلو میتھیوز کو اس طرح آؤٹ قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی جب کہ سری لنکن کھلاڑی نے بھی امپائر کے اس کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا، اس کے علاوہ آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ اور سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اس ٹائم آؤٹ کو افسوسناک قرار دیا۔

اب انگلینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز کرکٹ ورلڈ کپ میچ کے دوران بھی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

ایکس پر کی گئی ٹویٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ اسٹار کرس ووکس کو اپنے ہیلمٹ میں کچھ مسائل کا سامنا تھا جو انہوں نے فیلڈ امپائر کو دکھایا تاکہ کہیں وہ ٹائم آؤٹ نہ ہو جائیں۔

اس سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ ہر جگہ شکیب الحسن کا خوف ہے تو دوسرے کا کہنا تھا کہ ’انجلو میتھیوز دیکھ رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے ایکس پر ایک میم کی صورت میں بھارتی فلم شیئر کا ڈائیلاگ شیئر کرت ہوئے کہا کہ کرس ووکس نیدرلینڈز کے خلاف کہتے ہیں کہ ’بالکل رسک نہیں لینے کا‘۔

ODI World Cup

world cup 2023

angelo mathews

timed out

england vs netherlands

Chris Woakes