Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ہیلمٹ خرابی سے قبل میتھیوز ٹائم آؤٹ سے آگاہ تھے؟ رپورٹ سامنے آگئی

ٹی وی امپائر پچھلی وکٹ گرنے پر فوری طور پر گھڑی شروع کر دیتا ہے، آئی سی سی پروٹوکول
شائع 09 نومبر 2023 09:52am
سری لنکن کرکٹر انجلو میتھیوز۔ فوٹو — فائل
سری لنکن کرکٹر انجلو میتھیوز۔ فوٹو — فائل

سری لنکن کھلاڑی انجلو میتھیوز کو بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترتے وقت ٹام آؤٹ ہونے کا خطرہ تھا۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق انجلو میتھیوز میدان میں اترے تو انہیں آن فیلڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ نے بتایا کہ انہیں 30 سیکنڈ کے اندر گیند باز کا سامنا کرنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کریس پر آکر ہیلمٹ کی پٹی ٹوٹنے کے باعث میتھیوز مقررہ دو منٹ کے اندر بالر کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکے جس کے نتیجے میں وہ ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے بین الاقوامی بلے باز بن گئے۔

ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کے پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق نئے بلے باز کو پچھلی وکٹ گرنے کے دو منٹ کے اندر بولر کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔

آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق ٹی وی امپائر پچھلی وکٹ گرنے پر فوری طور پر گھڑی شروع کر دیتا ہے۔

کرک انفو کے مطابق انجلو میتھیوز سماراوکرما کے آؤٹ ہونے کے ایک منٹ 10 سیکنڈ بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ وہ کریز پر آئے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑےاپنے ساتھی سے ملے جس کے بعد انہوں نے فوری دستانے کا تبادلہ کیا اور اسی وقت انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس بولر کا سامنا کرنے کے لئے صرف 30 سیکنڈ باقی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آؤٹ ہونے کے تقریبا ایک منٹ اور 55 سیکنڈ گزرنے کے باوجود میتھیوز حفاظتی اقدامات نہ کر سکے، جیسے ہی وہ ہیلمٹ اسٹریپ کو ایڈجسٹ کر رہے تھے تو وہ ٹوٹ گئی تھی۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق جب میتھیوز کو نیا ہیلمٹ ملا تب تک وکٹ گرے تقریباً ڈھائی منٹ ہو چکے تھے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی جانب سے ایرسمس سے اپیل کی۔

پروٹوکول کے مطابق ایرسمس نے میتھیوز کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ انہوں نے شکیب سے پوچھا تھا کہ آیا وہ اپیل پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ICC

ODI World Cup

world cup 2023

ESPN

bangladesh vs sri lanka

angelo mathews

timed out