Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی کمپنی کروز نے بغیر ڈرائیور چلنے والی کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھا لیں

ٹریفک حادثے کے بعد کمپنی کی گاڑیاں شہریوں کے لیے خطرہ بن گئیں تھیں
اپ ڈیٹ 09 نومبر 2023 01:12pm
تصویر— روئٹرز/فائل
تصویر— روئٹرز/فائل

امریکی کمپنی کروز کی جانب سے بغیر ڈرائیور چلنے والی کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے یہ ااقدام 950 کاروں کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کے لیےاٹھایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے مذکورہ اقدام ایسے وقت آیا، جب اکتوبر میں سان فرانسسکو میں گاڑی نے ایک راہ گیر کو زخمی کردیا تھا، اس کے بعد ہی کیلیفورنیا کے ریگولیٹرز کی جانب سے پابندی لگائی گئی تھی۔

کمپنی نے بُدھ کو امریکی سیفٹی ریگولیٹرز کی جانب سے پوسٹ کی گئی دستاویزات میں کہا کہ ستقبل میں ایسا ہی کوئی واقعہ پیش نہ آئے، اس لیے سافٹ ویئراپ ڈیٹ کیا جارہا ہےٓ۔

یاد رہے کہ دو اکتوبر کو ہونے والے حادثے کے کمپنی کے لیے مشکلات کھڑی کردی تھیں، کیلیفورنیا کی ریگولیٹرز نے کہا کہ یہ کاریں عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئی ہیں۔

یو ایس نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے پوسٹ کی گئی دستاویزات میں کمپنی کا کہنا ہے کہ کہ اس نے آزمائشی گاڑیوں میں پہلے سے ہی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر رکھا ہے، جن کی نگرانی کی جارہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نظام کا جائزہ لینے کے بعد اس نے ایک چیف سیفٹی آفیسر کو شامل کیا ہے ساتھ ہی اکتوبر کے حادثے پر اپنے ردعمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک قانونی فرم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

تکنیکی وجہ تلاش کرنے کے لیے ایک تھرڈ پارٹی انجینئرنگ فرم سے بھی مدد حاصل کی گئی ہیں۔

Self Driving Cars

Cruise